Skip to content

HPV ویکسنیشن: HPV اور کینسر سے محفوظ رہنا (Urdu)

25-12 سال کے لوگوں کے لیے مفت HPV ویکسینیشن دستیاب ہے۔

A group of smiling young people

حفاظتی ٹیکے کے لیے اپائنٹمنٹ بک کریں

  • 12 سے 25 سال کی عمر کے افراد کے لیے مفت۔
  • زیادہ تر لوگوں کو صرف 1 خوراک کی ضرورت ہوتی ہے۔
  • Year 7 میں اسکول میں اس کی پیشکش کی جاتی ہے۔
  • محفوظ ہے اور کئی سالوں سے آسٹریلیا میں استعمال ہو رہی ہے۔

مختلف مضافات میں اور مختلف اوقات میں اپائنٹمنٹس دستیاب ہوتی ہیں، جن میں بعض شام کے اوقات اور ہفتہ وار تعطیلات کے دن بھی شامل ہیں۔

آن لائن اپائنٹمنٹ بک کریں

سکتے کر بھی کال پراپائنٹمنٹ بک کرنے کے لیے آپ 03 9122 3845 یا 03 9240 1111 ہیں۔

HPV ویکسینیشن کی وضاحت

آن لائن اپائنٹمنٹ بک کریں

سکتے کر بھی کال پراپائنٹمنٹ بک کرنے کے لیے آپ 03 9122 3845 یا 03 9240 1111 ہیں۔

کیا آپ کو مدد کی ضرورت ہے؟

اگرآپ کو اپائنٹمنٹ لینے، اپنی حفاظتی ٹیکوں کی ہسٹری جاننے یا کسی زبانی مترجم کے انتظام کرنے میں مدد کی ضرورت ہوتو، HPV ویکسینشن انکوائری فارم مکیمل کریں۔

عام سوالات کے جوابات

HPV اور ویکسینیشن کے بارے میں لوگوں کے عام سوالات کے جوابات حاصل کریں۔

اس سیکشن میں شامل معلومات کو Cancer Council Victoria کی HPV فیکٹ شیٹ سے اخذ اور موافق بنایا گیا ہے۔ یہاں پر مزید معلومات حاصل کریں www.hpvvaccine.org.au

  • Human Papillomavirus (HPV) بہت عام وائرس ہے۔

    یہ بنیادی طورپر جلد کے جلد سے چھونے سے پھیلتا ہے۔

    بہت سے لوگوں میں HPV قدرتی طور پر صاف ہو جاتا ہے۔

    لیکن بعض اوقات HPV متعدی مرض جسم کے اندر رہ سکتا ہے اور، وقت کے ساتھ ، کینسر کا باعث بن سکتا ہے۔

    ان میں سروائیکل، جینیٹل اور گلے کے کچھ کینسر شامل ہیں۔

    HPV کی کوئی نشانیاں یا علامات نہیں ہوتی ہیں۔

    ایک شخص اسے جانے بغیر HPV ہو سکتا ہے۔

  • HPV ویکسینیشن HPV متعدی مرض اور HPV سے متعلقہ کینسروں سے مدافعت میں مدد کرتی ہے۔

    کسی شخص کے HPV سے متاثرہونے سے قبل ہی یہ بہترین کام کرتی ہے۔

    جلد ویکسینشن لوگوں کو حفاظت کی ضرورت پڑنے سے قبل ہی حفاظت فراہم کرتی ہے، بچپن اور نوعمری کی دیگر ویکسینوں کی طرح۔

    یہ ویکسین موجودہ HPV متعدی مرض کا علاج نہیں کرتی، لیکن یہ کسی ایسے شخص کو محفوظ رکھ سکتی ہے جو HPV کی اقسام سے متاثر نہ ہوا ہو۔

    HPV ویکسین لگوانے سے یہ فرض نہیں کرلیا جاتا کہ وہ شخص جنسی طور پر متحرک ہے۔

  • ہرجنس کے اہل نوجوان لوگوں کے لیے HPV ویکسینین کروانے کی سفارش کی جاتی ہے۔

    اس کی Year 7 کے طلبا کو معمول کے طورپر پیشکش کی جاتی ہے، عموماً 12-13 سال کی عمر کے آس پاس۔

    یہ ہی وہ عمر ہوتی ہےجب ویکسین بہترین حفاظت فراہم کرتی ہے HPV سے ممکنہ طورپر متاثر ہونے سے قبل۔

    ہم بہت سی دیگر ویکسینوں کے لیے بھی یہی طریق کار اختیار کرتے ہیں۔

    ہم خسرہ یا گردن توڑ بخار سے کسی شخص کے متاثر ہونے کا انتظار نہیں کرتے، بلکہ اس سے پہلے ہی اسے ویکسین لگا دیتے ہیں۔

  • جی ہاں۔

    HPV ویکسین کو آسٹریلیا اور دنیا بھر میں کئی سالوں سے بحفاظت استعمال کیا جا چکا ہے۔

    عام ضمنی اثرات عموماً ہلکے ہوتے ہیں اور تھوڑے عرصے میں ختم ہو جاتے ہیں۔

    ان میں زخم، بازو میں درد، لالی یا سوجن، سر درد، تھکن یا ہلکا بخار شامل ہو سکتے ہیں۔

    اگر آپ کے کوئی سوالات ہوں یا صحت کے بارے میں کوئی خدشات ہوں تو اپنے ویکسین فراہم کرنے والے طبی ماہر سے بات کریں۔

  • زیادہ تر افراد جو اپنی 26ویں سالگرہ سے پہلے HPV ویکسین کی پہلی خوراک لگوا لیتے ہیں، انہیں صرف ایک خوراک کی ضرورت ہوتی ہے۔

    جن لوگوں کو بعض طبی عوارض لاحق ہوں یا ایسے علاج جاری ہوں جو مدافعتی نظام کو متاثر کرتے ہیں، انہیں ویکسین کی تین خوراکوں کی ضرورت ہوتی ہے۔

    ویکسین فراہم کنندہ طبی ماہر آپ کو مشورہ دے سکتا ہے کہ آپ کے لیے کیا مناسب ہے۔

  • جی ہاں۔

    نیشنل امیونائزیشن پروگرام کے تحت HPV ویکسین 12 سے 25 سال کی عمر کے افراد کے لیے مفت دستیاب ہے۔

    اگر آپ پہلے ہی HPV سے متاثر ہو چکے ہوں، تب بھی ویکسین آپ کو HPV کی اُن اقسام سے تحفظ فراہم کر سکتی ہے جن سے آپ ابھی تک متاثر نہیں ہوئے۔

    یہ ویکسین موجودہ HPV متعدی مرض کا علاج نہیں کرتی ہے۔

    HPV ویکسین لگوانے کے لیے آپ کو اپنی جنسی سرگرمی سے متعلق ذاتی تفصیلات بتانے کی ضرورت نہیں ہے۔

  • یہ جانچنے میں کبھی دیر نہیں ہوتی کہ آپ کی تمام ویکسینیشنز تازہ ترین ہیں یا نہیں۔

    بچپن اور نوعمری میں لگائی جانے والی زیادہ تر ویکسییں، اگر چھوٹ گئی ہوں، تو 20 سال کی عمر تک کیچ اَپ ویکسینیشن کے طور پر مفت لگوائی جا سکتی ہیں۔

    گر آپ کو یقین نہیں ہے کہ آپ کون سی ویکسین لگوا چکے ہیں، تو اپنی کونسل کی امیونائزیشن نرس، ویکسین فراہم کنندہ یا کسی ہیلتھ کیئر پروفیشنل سے بات کریں۔

  • اگر آپ یا آپ کا بچہ Year 7 میں ہے، توکونسل کی امیونائزیشن نرسیں اسکول میں HPV ویکسین لگانے کی پیشکش کریں گی۔

    اگر اسکول میں یہ اپائنٹمنٹ چھوٹ جائے، تو ممکن ہے کہ اسکول کے بعد کے کسی دورے کے دوران یہ ویکسین لگوائی جا سکے۔

    Merri-bek سٹی کونسل بھی کمیونٹی حفاظتی ٹیکہ جات کے سیشن پیش کرتی ہے۔

    آپ اپنے ڈاکٹر اور کسی شراکت کار فارمیسی سے بھی مفت ویکسین لگوا سکتے ہیں۔